Scroll Top

اپنے حقوق اور اختیارات جانیں

اپنے حقوق اور اختیارات جانیں

Illinois Medicaid ضبطِ تولید سے لے کر قبل از پیدائش کی نگہداشت، اسقاط حمل، مشاورت، خاندانی منصوبہ بندی اور بہت سے دیگر امور میں خواتین کی صحت کی خدمات کا احاطہ کرتا ہے۔
Medicaid Illinois

Medicaid Illinois بنا کسی قیمت اور پیشگی اجازت کے ان خدمات کا احاطہ کرتا ہے۔ (یعنی کوئی مشترکہ ادائیگیاں، کٹوتیاں یا اضافی اخراجات نہیں)

قبل از پیدائش نگہداشت
  • کسی موزوں سہولت گاہ میں اپنے بچے کی پیدائش کے لیے ایسی ڈاکٹر یا مڈ وائف کا انتخاب کریں جو آپ کے لیے درست ہو
  • اگر ضرورت ہو تو ماہرانہ نگہداشت کے ساتھ قبل از پیدائش الٹراساؤنڈز اور چیک اپس کروائیں
  • اپنے بچے کی پیدائش کے بعد مستقبل میں خاندانی منصوبہ بندی کے لیے نگہداشت اور مدد حاصل کریں

جیسے ہی آپ کو لگتا ہے کہ آپ حاملہ ہو سکتی ہیں، تو جلد از جلد قبل از پیدائش کے دورے یا حمل کے ٹیسٹ کے لیے اپنے کلینک کو کال کریں۔

ضبطِ تولید کی تمام اقسام
*ہنگامی مانع حمل
  • بعد از صبح لی جانے والی گولی (انہیں غیر محفوظ جنسی تعلق کے بعد پانچ دن تک حمل ٹھہرنے سے بچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے)
  • بنا کسی نسخہ دستیاب ہے 
  • غیر محفوظ جنسی تعلق کے بعد 5 دن کے اندر IUD حمل کو رکھوانا  روکنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے
* آپ تک یہ معلومات تولیدی صحت تک رسائی کے پروجیکٹ کے ذریعے پہنچائی گئی ہیں
AccentMark

بروقت اسقاط حمل کے بارے میں جانیں

اسقاط حمل کی نگہداشت کے وسائل کے لیے ملاحظہ کریں: www.abortionfinder.org www.fpachicago.com

مشاورت
  • حاملہ ہونے سے قبل دورے کا شیڈول بنا لیں یا اس صورت میں کہ اگر آپ کو حاملہ ہونے میں دشواری ہو رہی ہے اور صحت مند حمل کی منصوبہ بندی اور تیاری میں مدد درکار ہو
  • ضبطِ تولید کے بہترین طریقے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں مدد پانے کے لیے یہ ICAN کوئز مکمل کریں
میڈیکل ہومز

درج ذیل مراکزِ صحت اور ہسپتال آپ کے لیے یہ ویب سائٹ اور معلومات، جو آپ کو یہاں ملتی ہیں، پیش کرتے ہیں۔ اپنے مخصوص کلینک کی طرف سے پیش کردہ خدمات تلاش کرنے یا اپائنٹمنٹ بُک کروانے کے لیے، براہ کرم اپنے میڈیکل ہوم کے لنک کو فالو کریں:

اگر آپ کو کلینک کے عمومی اوقات کار سے ہٹ کر کسی ہنگامی صورت حال کا سامنا ہے تو، براہ کرم اپنے کلینک سے رابطہ کریں۔ کلینک بند ہونے پر بھی وہ آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

حقوق اور اختیارات

آپ کسی بھی ایسی جگہ خدمات حاصل کر /سکتی ہیں جہاں آپ کے الینوائے Medicaid Illinois ہیلتھ پلان کو قبول کیا جاتا ہے:

  • کلینکس
  • مراکزِ صحت
  • ہسپتال
  • خاندانی منصوبہ بندی کے کلینکس

ایک فراہم کنندہ منتخب کریں:

  • فیملی ڈاکٹر
  • مڈ وائف
  • نرس پریکٹیشنر
  • OB/GYN
  • فزیشن اسسٹنٹ
  • آپ اپنی تولیدی صحت کی ضروریات کے لیے اپنے معمول کے بنیادی نگہداشت فراہم کنندہ (primary care provider، PCP) سے مل سکتے/سکتی ہیں۔
  • PCPs عام طور پر فیملی ڈاکٹرز، اندرونی ادویات کے ڈاکٹر، ماہرینِ اطفال، فزیشن اسسٹنٹس یا نرس پریکٹیشنرز ہوتے/ہوتی ہیں۔
  • PCP کے علاوہ آپ کے پاس خواتین کی ایک علیحدہ صحت فراہم کنندہ بھی ہو سکتی ہے، عام طور پر ایک OB/GYN یا مڈ وائف۔

اگر آپ کی عمر 12+ ہے، تو یہ سروسز جہاں بھی فراہم کی جا رہی ہوں وہاں آپ از خود ان سروسز کو موصول کر سکتے ہیں اور یہ آپ کے Medicaid صحت کے پلان کا تقاضا کرتی ہیں۔

  • ضبط تولید
  • STI ٹیسٹنگ، اسکریننگ اور علاج
  • اسقاط حمل

اپنی نگہداشت کو بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں۔
ایک رازدارانہ سروے مکمل کرنے کے لیے کلک کریں۔

مزید معلومات

 Medicaid Illinois

(800) 843-6154

اپنی  Medicaid Illinois مراعات کو برقرار رکھیں

www.hfs.illinois.gov/healthchoice/renewingmymedicaid

مزید معلومات

Medicaid Illinois

(800) 843-6154

اپنی Medicaid Illinois مراعات کو برقرار رکھیں

www.hfs.illinois.gov/healthchoice/
renewingmymedicaid

© Copyright 2024
Privacy Preferences
When you visit our website, it may store information through your browser from specific services, usually in form of cookies. Here you can change your privacy preferences. Please note that blocking some types of cookies may impact your experience on our website and the services we offer.